Dua on Feb 10, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
بارك لنا في شعبان وبلغنا رمضان 
من غير أن نرى دمعة حبيب، ولافراق غال 
ولا استمرار مرض لقريب  
اللهم 
وأعنا ولاتعن علينا، وانصرنا ولا تنصر علينا 
وامكر لنا ولا تمكر بنا، واهدنا ويسر الهدى لنا 
وانصرنا على من بغى علينا 
وولي علينا من يهابك ويتقيك فينا. 

           آمـــــــــين يارب العالمين
    حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
ہمارے لیے شعبان (کے مہینے) میں برکت دے دیجیے اور ہمیں (اپنے) کسی پیارے کے آنسو ، (اپنی) کسی قیمتی چیز سے جدائی (محرومی) اور (اپنے) کسی قریبی (عزیز) کی مسلسل بیماری کا سامنا کئے بغیر ، ماہ رمضان المبارک تک پہنچا دیجیے  ۔
اے اللّٰہ!
ہمارے (حق میں) اعانت کیجیے اور ہمارے خلاف (بدخواہوں کو) اعانت نہ ہونے دیجیے ، 
ہماری مدد کیجیے اور ہمارے خلاف (دشمنوں کی) مدد نہ ہونے دیجیے ، 
ہمارے لیے (ہماری کامیابی) کی تدبیر کیجیے اور ہمارے خلاف کوئی تدبیر نہ ہونے دیجیے ، 
ہمیں ہدایت دیجیے اور ہدایت کو ہمارے لیے آسان کر دیجیے ، 
ہماری اس کے خلاف مدد کیجیے جو ہم پر سرکشی کرے ، 
ہم پر انہیں نگران بنائیے جو ہمارے (حقوق کی ادائیگی کے) بارے میں آپ کی ہیبت رکھتے ہوں اور آپ سے ڈرتے ہوں (یعنی نظام عدل وانصاف قائم کریں).

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔