Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
يارب
إن لم نحسن في دعائنا فأنت أعلم بحاجاتنا ،
وإن قصرنا فأنت سبحانك تعلم غاياتنا،
ولا يخفى عليك شيء من أحوالنا،
فاجبر خواطرنا بفيض نعمك،
اللهم
اشفى مرضانا وعافي مبتلانا وارحم موتانا وأصلح نياتنا وأصلح فساد قلوبنا وأصلح ازواجنا وذرياتنا
اللهم
حسن اخلاقنا ووسع أرزاقنا وعافنا واعفو عنا وتوفنا وانت راض عنا
اللهم
اجعل لنا فرجا قريبا ومخرجا عاجلا مما نحن فيه وارحمنا برحمة من عندك تغنينا بها عن رحمة من سواك .
آمين يارب العالمين
اے میرے پروردگار
اگرچہ ہم اپنی دعا کرنے میں بہتر نہیں ہیں مگر آپ تو ہماری ضروریات کو سب سے زیادہ جانتے ہیں،
اگرچہ ہم قصور وار ہیں مگر آپ کی (ہر عیب) سے پاک ذات تو ہمارے تقاضوں کو (بخوبی) جانتی ہے،
آپ پر ہمارے حالات میں سے کوئی چیز بھی مخفی نہیں ہے ، پس آپ اپنی نعمتوں کے فیض سے ہمارے دلوں کی شکستگی درست کر دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
ہمارے آزمائش میں مبتلا (احباب) کو عافیت دے دیجیے،
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے،
ہمارے ارادوں کو درست کر دیجیے،
ہمارے دلوں کے فساد کو دور کر دیجیے،
ہماری بیویوں اور اولادوں کو صالح بنا دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمارے اخلاق کو بہتر بنا دیجیے،
ہمارے وسائل رزق کو وسیع کر دیجیے،
ہمیں عافیت دے دیجیے،
ہم سے درگذر فرمائیے،
ہمیں اس حال میں دنیا سے لے جائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں،
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے فوری کشادگی اور جن (مشکل حالات) میں ہم ہیں اں سے جلدی نکلنے کا موقع مقرر کر دیجیے،
ہم پر اپنی جناب سے ایسی رحمت کے ساتھ رحم فرما دیجیے جو ہمیں آپ کے سوا سے مستغنی کر دے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!