Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
يارب بشرنا بما يفتح مداخل السعادة إلى قلوبنا
اللهم دبر ما نجهله
و يسر ما نأمله
و هب لنا نورًا يملؤنا
و أنزل عافيتك على كل مريض يشكوا التعب…
اللهم اشفي كل مريض شفاء لا يغادر سقماً
اللهم فرج همومنا و أقضي حوائجنا... اللهم ارحم جميع موتانا و اغفر لهم
واسكنهم الفردوس الأعلى من الجنة.
اے ہمارے پروردگار !
آپ ہمیں ان (چیزوں) کی خوشخبری دے دیجیے جو خوش بختی کے دروازے ، ہمارے دلوں کی طرف کھول دے ،
اے اللّٰہ !
آپ ان (امور) کی تدبیر کردیجیے جن سے ہم ناوقف ہیں ،
ہمارے لیے وہ (معاملات) آسان کر دیجیے جن کی (تکمیل کی) ہم امید رکھتے ہیں ،
ہمیں ایسا نور دے دیجیے جو ہمیں (ہمارے باطن کو) لبریز کر لے ،
اور اپنی عافیت کو ہر اس مریض پر نازل کردیجئے جسے تکلیف کی شکایت ہے ۔۔۔
اے اللّٰہ!
ہر اس بیمار کو ایسی شفا دے دیجیے کہ جس کے بعد کوئی بیماری نہ رہے ،
اے اللّٰہ!
ہماری پریشانیاں دور فرما دیجیے ،
اور ہماری حاجتیں پوری کر دیجیے ۔۔۔
اے اللّٰہ!
ہمارے تمام فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ، انہیں بخش دیجیے اور انہیں جنت الفردوس کے بلند ترین مقام پر رہائش پزیر کر دیجیے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size