Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
لاتحجب دعائنا عنك وقد أمرتنا به،
و من علينا بما يصلحنا في دنيانا، واجعله نجاة لنا في الآخرة ،
اللهمّ
انقذنا من الفقر بغناك،
وإجعلنا مرحومین من الذنوب بتقواك،
ومن الموفقين إلى الخير والصواب بهداك،
واجبر خواطرنا فيما تبقى من أعمارنا،
إنك على كل شيء قدير.
آمين يارب العالمين
اے اللّٰہ!
ہماری دعاؤں کو آپ اپنی (قبولیت) سے نہ روکئے کہ آپ ہی نے ہمیں اس (دعاء کرنے) کا حکم دیا ہے ،
ہم پر ان (نعمتوں) کے ساتھ احسان فرمائیے جو ہماری دنیا (کی زندگی) کے شایان شان ہیں ،
اور اسے (دعا کو) ہماری زندگی کے لیے نجات (کا ذریعہ) بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی طرف سے غنا (مالی خوشحالی) کے ساتھ تنگدستی سے بچا لیجئے ،اور اپنے تقویٰ سے ہمیں گناہوں سے نجات پائے ہوئے اور اپنی ہدایت کے ساتھ بھلائی و درست عمل کی توفیق والے بنا دیجیے ،
ہماری بقیہ عمر میں ہمارے خیالات اور حوصلوں کو درست رکھئے ۔
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں ۔
اے اقوام عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!