Dua on Jul 09, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰھُمَّ
إنَّا نَسْتَغْفِرُكَ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ، 
إنَّكَ أَنْتَ رَبُّنَا، 
لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، وَنَحْنُ عِبَادُكَ الْآثِمِیْنَ، 
یَا مَنْ لَّا تَضُرُّهٗ مَعْصِیَتُنَا وَلَا تَنْفَعُهٗ طَاعَتُنَا 
إِنَّا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا بِجَھْلِنَا، وَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوْبِنَا، 
وَتُبْنَا إِلَیْكَ مِنْ إِصْرَارِنَا وَ تَفْرِیْطِنَا، 
فَاغْفِرْ لَنَا فَإِِنَّهٗ لَا یَغْفِرُ الْذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ، 
یَا خَیْرَ الْغٰفِرِیْنَ۔

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے تمام گناہوں کی معافی چاہتے ہیں، یقیناً آپ ہی ہمارے رب ہیں، آپ کے سوا کوئی حاکم نہیں اور ہم آپ کے گناہگار بندے ہیں، 
اے وہ ذات جسے ہماری معصیت کوئی نقصان نہیں دیتی اور نہ ہماری فرمانبرداری اسے کوئی فائدہ دیتی ہے 
بیشک ہم نے اپنی جہالت کے سبب اپنی جانوں پر ظلم کیا، ہم نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا، ہم نے آپ کی طرف (اپنے گناہ کے) اصرار اور اپنی کوتاہی (کی معافی) کے لئے رجوع کیا ۔
اے سب سے بہترین معاف کرنے والے! 
 آپ ہمیں معاف کر دیجیے کیونکہ یقیناً آپ کے علاوہ گناہوں کو کوئی نہیں بخشتا۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔