Dua on Jun 09, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللَّھُمَّ
فِیْ الْعَشْرِ الْأَوَائِلِ مِنْ ذِیْ الْحَجَّةِ 
بَدِّلْ أَقْدَارَنَا اِلٰی أَجْمَلِھَا 
فَإِنَّكَ الْقَادِرُ اَلَّذِیْ لَا یَعْجِزُهٗ شَیْئُٗ 
یَا رَبِّ
بِكَ تَطِیْبُ الْخَوَاطِرُ وَمِنْ عِنْدِكَ تَتَحَقْقُّ الْاُمْنِیَّاتُ 
یَا رَبِّ
اِسْتَوْدَعْتُكَ أُمُوْراً فِیْ خَوَاطِرِنَا فَحَقِّقْھَا لَنَا 
یَا رَبِّ
نَسْأَلُكَ دَرَباً لَا تَضِیْقُ بِهٖ اَلْحَیَاةُ 
اَللَّھُمَّ
کُنْ لِأْمْنِیَّاتِنَا مُجِیْباً وَلِضُعْفِنَا سَنَداً وَلِإِنْکِسَارَاتِنَا جَابِراً

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
 

Urdu

اے اللّٰہ!
ذی الحجہ کے پہلے عشرے کے دنوں میں 
ہماری قدروں کو ان کی سب سے خوبصورت (شکل میں) بدل دیجیے کہ آپ ہی کی ذات ایسی قدرت والی ہے کہ جسے کوئی بھی چیز عاجز نہیں کر سکتی، 
اے میرے پروردگار !
آپ ہی کی ذات کے ساتھ (تعلق سے) دل پاکیزہ رہتے ہیں اور آپ کے پاس سے ہی آرزؤیں پوری ہوتی ہیں، 
اے میرے رب !
میں نے کچھ باتوں کو اپنے دلوں میں آپ کے سپرد کردیا ہے پس آپ انہیں ہمارے لیے پورا کر دیجیے، 
اے ہمارے پروردگار !
بیشک ہم آپ سے اس راستے کا سوال کرتے ہیں کہ جس سے زندگی میں تنگی نہ رہے، 
اے اللّٰہ!
آپ ہماری آرزوؤں کو پورے کرنے والے، ہماری کمزوری کا سہارا اور ہماری ٹوٹ پھوٹ کو بحال کرنے والے بن جائیے! 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔