Dua on May 09, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَللّٰهُمَّ 
 صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ 
 اَللّٰهُمَّ 
 أَحْیِنَا عَلیٰ سُنَّتِهٖ وَأَمِتْنَا عَلیٰ سُنَّتِهٖ وَاحْشُرَنافِيْ زُمْرَتِهٖ وَارْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاسْقِنَا مِنْ کَاْْسِهٖ شَرْبَةً لَا   نَظْمَأُ بَعْدَھَا أَبَدًا غَیْرَ خَزَایَا وَلَا نَادِمِیْنَ وَلَا فَاتِنِیْنَ وَلَا مَفْتُوْنِیْنَ
 وَأَکْرِمْنَا بِمُصَاحَبَتِهٖ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ فِیْ أَعْلیٰ عِلِّیِّیْنَ
 اَللّٰهُمَّ 
 اَجِزْهُ عَنَّا أَفْضَلَ مَا جَازَیْتَ نَبِیّاً عَنْ أُمَّتِهٖ 
 وَصَلِّ عَلَیْهِ وَعَلیٰ جَمِیْعِ الْنَّبِیِّیْنَ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

Urdu

 اے اللّٰہ! 

 آپ ہمارے آقا حضرت محمد مصطفٰی ﷺ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی سنت (طریقہ زندگی) پر زندہ رکھیے، آپ ہی کی سنت پر موت دیجیے، ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے، آپ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں اس کے جام سے ایسا مشروب پلادیجیے کہ اس کے بعد ہمیں کبھی پیاس نہ لگے اس حال میں کہ نہ رسوا ہوں، نہ شرمندگی اٹھانے والے، نہ بہکانے والے اور نہ ہی بہکاوے میں آنے والے ہوں۔ 
ہمیں آپ ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام کی (جنت میں) صحبت نشینی کے ساتھ عزت دیجیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
 آپ ہماری طرف سے، آپ ﷺ کو اس سے بہتر جزا عطا فرمائیے جو آپ نے کسی بھی نبی کو اس کی امت کی طرف سے جزا دی ہے، 
 آپ (اللّٰہ تعالیٰ)، آپ ﷺ پر اور تمام انبیاء اور رسولوں پر رحمتیں نازل فرمائیے اور بہت زیادہ سلام پہنچائیے۔

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔