Dua on May 09, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اسأل الله الذي لاتعجزه الحاجات والأماني 
ولو كثرت أن يعطيكم ما تتمنون من خيري الدنيا والآخره 
وأسأل الله أن يغفر لي ولكم، ولوالديَّ ووالديكم، وللمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات الأحياء منهم والأموات، وأن يرضىَ عنيْ وعنكم فليس بعد رضى الله إلا الجنة 
اللهم اعتق رقابنا ورقاب ابائنا وامهاتنا وموتانا من النار 
اللهم انك عفو تحب العفو فاعف عنا

Urdu

اس اللّٰہ تعالیٰ سے ، جسے ( مخلوقات عالم اور انسانوں کی ) حاجتیں اور آرزوئیں ( ان کو پورا کرنے سے ) بےبس  نہیں کر سکتیں ، اگر چہ کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہوں ،  
وہ آپ کو دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائیاں عطا فرمائے ، 

اللّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں کہ 
وہ مجھے ، آپ کو ، میرے والدین ، آپ کے والدین ، مؤمن مردوں ، مؤمن عورتوں ، مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں ، میں سے زندہ اور فوت شدگان (سب) کو بخش دے ، 
اور وہ مجھ سے اور آپ سے راضی ہو جائے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے بعد صرف جنت ( میں داخلہ ) ہے ، 

اے اللّٰہ ! ہماری گردنوں ، ہمارے والدوں کی گردنوں ، ہماری ماؤں اور ہمارے فوت شدگان کی گردنوں کو ( جہنم کی ) آگ سے آزاد فرما دیجیے ، 

اے اللّٰہ ! بیشک آپ بہت زیادہ معاف کرنے والے ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں پس ہمیں معاف فرما دیجیے ۔