Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
ارزقنا مغفرتك بلا عذاب
وجنتك بلا حساب
ورؤيتك بلا حجاب.
اللهم
اجعلنا ممن يورثون الجنان ويبشرون بروح وريحان ورب غير غضبان،
اللهم
يا عزيز يا جبار
اجعل قلوبنا تخشع من تقواك
واجعل عيوننا تدمع من خشيتك
وإجعلنا يا رب من أهل التقوى وأهل المغفرة،
اللهم
اختر لنا الأفضل في كل امور حياتنا
ثم ارضنا بإختيارك .
اللهمّ
في هذا الشهر الفضيل
اجعلنا من عتقائك من النار
وارزقنا قيام ليلة القدر .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں بغیر کسی عذاب کے اپنی مغفرت ، بغیر کسی حساب کے اپنی جنت اور بغیر کسی پردے کے اپنا دیدار عطا فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے جو جنت کے وارث ہوں گے اور راحت و رزق کی اور نہ ناراض ہونے والے پروردگار کی بشارت حاصل ہوگی ۔
اے اللّٰہ!
اے غالب ہستی !
اے ہر خرابی کی اصلاح کرنے والی ذات !
ہمارے دلوں کو اپنے ڈر سے عاجزی کرنے والا بنا دیجیے ،
ہماری آنکھوں کو اپنی خشیت سے آنسو بہانے والی دیجیے ،
اے ہمارے پروردگار !
ہمیں اپنے تقوی اور اپنی بخشش کے لائق بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے ، ہماری زندگی کے تمام امور میں بہترین کا انتخاب کردیجئے پھر اپنے انتخاب پر ہمیں مطمئن کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
اس فضیلت والے مہینے (رمضان المبارک) میں ، ہمیں جہنم سے آزاد کردہ لوگوں میں شامل فرما دیجیے ، اور شب قدر کا قیام (اہتمام) عطا کیجئے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size