Dua on Feb 09, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
ان عبادك قد أعيتهم الحيل وضاقت بهم السبل 
وأظهروا عجزهم وبان ضعفهم 
وانكشف لهم من أقدارك
 ما لا حول لهم به ولا قوة
اللهم 
إلطف بعبادك في مشارق الأرض ومغاربها
اللهم إلطف بنا وأنزل علينا رحمات من عندك واحفظ بلادنا وبلاد المسلمين من كل بلاء 
و مصيبة ومكروه ومن مكر الأعداء
 
               آمين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک آپ کے بندوں کو (گردوپیش) کی چالوں نے خستہ حال کردیا ہے اور ان کے (وسائل رزق کے حصول کے) راستے تنگ ہو گئے ہیں، 
انہوں نے اپنی بےبسی ظاہر کردی ہے اور ان کی کمزوری نمایاں ہو گئی ہے ، 
ان پر آپ کے وہ فیصلے سامنے آگئے ہیں جن سے (نکلنے کے) لیے ان کے پاس آپ کے علاوہ نہ کوئی حیلہ ہے اور نہ ہی کوئی طاقت ، 

اے اللّٰہ!
 زمین کے مشرقی حصوں میں اور اس کے مغربی حصوں میں (یعنی دنیا بھر میں) اپنے بندوں پر مہربانی فرما دیجیے ، 

اے اللّٰہ!
ہم پر احسان فرمائیے ، 
ہم پر اپنی طرف سے رحمتیں نازل فرمائیے ، 
ہمارے شہروں اور مسلمان ملکوں کی ہر آزمائش سے ، ہر مصیبت سے ، ہر ناگوار بات سے اور دشمنوں کی تدبیر سے حفاظت فرما لیجئے ، 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔