Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللّٰهُمَّ
اِسْتَجِبْ لَنَا مَا نَعْجِزُ عَنْ قَوْلِهٖ وَمَا یَصْعَبُ عَلَیْنَا صِیَاغَتَهٗ وَأَنْتَ تَعْلَمُهٗ
اَللّٰهُمَّ
وَتَقَبَّلْ کُلَّ دَعْوَةٍ سَاکِنَةٍ فِیْ صُدُوْرِنَا
وَلَا نَعْلَمُ کَیْفَ نَرْفَعُھَا إِلَیْكَ
اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ عُمْرًا یُرْضِیْكَ عَنَّا
وَطَمَانِیْنَةً تَمْلَأُ قُلُوْبَنَا حَتّیٰ نَلْقَاكَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
جس (اہم اور کارآمد) بات کو ہم کہنے سے عاجز ہیں اور جس کو عمل میں ڈھالنا ہمارے لیے مشکل ہے اور اسے آپ جانتے ہیں، اسے ہمارے لیے قبول (ظہور پذیر) کرلیجیۓ ۔
اے اللّٰہ!
ہر اس دعا کو قبول فرما لیجئے، جو ہمارے سینوں میں موجود ہے اور ہم نہیں جانتے کہ کیسے اسے آپ کی طرف پیش کریں۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں ایسی زندگی کی جو آپ کو ہم سے راضی کردے اور ایسے قلبی اطمینان کی جو ہمارے دلوں کو (آپ کی محبت سے) بھرپور کردے، یہاں تک کہ ہم آپ سے ملاقات کریں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size