Dua on Nov 08, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰھُمَّ اِقْضِ حَوَائِجَنَا 
وَحَقِّقْ مُرَادَنَا 
وَاجْبُرْ خَوَاطِرَنَا 
وَاصْرِفْ عَنَّا کُلَّ شَرٍّ
اَللّٰھُمَّ ھَبْ لَنَا نُفُوْسًا رَاضِیَةً وَصُدُوْرًا مِّنَ الْھُمُوْمِ خَالِیَةً وَقُلُوْبًا بِحُبِّكَ صَافِیَةً 
وَأْتْمِمْ عَلَیْنَا الْصِّحَّةَ وَالْعَافِی٘ةَ
اَللّٰھُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الْتَّوْفِیْقَ لَنَا وَلِجَمِیْعِ الْمُسْلِمِیْنَ، 
اَللّٰھُمَّ إِنْ کَثُرَتْ ذُنُوْبُنَا فَاغْفِرْھَا 
وَإِنْ ظَھَرَتْ عُیُوْبُنَا فَاسْتُرْھَا 
وَإِنْ زَادَتْ ھُمُوْمُنَا فَأَزِلْھَا 
وَإِنْ ضَلَّتْ نُفُوْسُنَا طَرِیْقَھَا فَرُدَّھَا إِلَیْكَ رَدًّا جَمِیْلًا 
اَللّٰھُمَّ اِشْفِی مَرْضَانَا وَعَافِی مُبْتَلَانَا وَارْحَمْ وَاغْفِرْ لِآبَائِنَا وَأُمَّھَاتِنَا وَلِجَمِیْعِ الْمُسْلِمِیْنَ ۔۔۔

Urdu

اے اللّٰہ! ہماری حاجتوں کو پورا کر دیجیے، 
ہمارے مقصود (غلبہ دین) کو ثابت کردیجیے، 
ہمارے دلوں کو جوڑ دیجیے، 
ہم سے ہر برائی کو دور کر دیجیے، 
اے اللّٰہ! ہمیں آپ اپنے ساتھ راضی رہنے والے نفس، پریشانیوں سے خالی سینے اور اپنی محبت میں صاف دل دے دیجیے، 
ہم پر صحت اور عافیت کو پورا کر دیجیے، 
اے اللّٰہ! بیشک ہم آپ سے اپنے لیے اور تمام مسلمانوں کے لیے (اعمالِ صالحہ) کی توفیق کی درخواست کرتے ہیں، 
اے اللّٰہ! اگر ہمارے گناہ بہت زیادہ ہو جائیں تو آپ انہیں بخش دیجیے، 
اگر ہمارے عیوب ظاہر ہو جائیں تو آپ ان کی ستر پوشی کیجیے، 
اگر ہماری پریشانیاں بڑھ جائیں تو آپ انہیں زائل کر دیجیے، 
اگر ہمارے نفوس اپنے (ہدایت کے) راستے سے بھٹک جائیں تو آپ انہیں اپنی (رضا کی) طرف عمدہ واپسی دے دیجیے، 
اے اللّٰہ! ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے، 
ہمارے آزمائش میں مبتلا (احباب) کو عافیت دے دیجیے، 
ہمارے آباء واجداد، ہماری ماؤں اور تمام مسلمانوں پر رحم فرما دیجیے اور گناہوں کو بخش دیجیے ۔۔۔