Dua on Nov 08, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic


اللهم ‏يا من يجود و يسمح  ويعطي ويمنح ويعفو ويصفح. يا من هو في جلاله عظيم، 
وبعباده رحيم و بمن عصاه حليم، و لمن رجاه كريم أعف عنا واغفر لنا وارحمنا برحمتك واعصمنا فيما بقي من أعمارنا واشف مرضانا، وعاف مبتلانا، وارحم موتانا وفرّج همومنا، ونفس كروبنا واستجب دعاءنا ولا تخيب رجاءنا ويسر ارزاقنا واختم بالصالحات أعمالنا


تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال،والحمدلله رب العالمين،واللهم صل وسلم على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين.

Urdu

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات جو فراخدلی سے دیتا ہے، سخاوت کرتا ہے، (وسائل رزق) عطیہ کرتا ہے، فراوانی سے دیتا ہے، (بندوں کی کوتاہیوں کو) معاف کرتا ہے اور (ان) سے درگزر کرتا ہے،

 اے وہ ذات جو اپنے جلال میں عظمت والا ہے ۔ اپنے بندوں پر مہربان ہے ، جو اس کی نافرمانی کرتا ہے اس کے لیے تحمل والا ہے اور جس نے اس سے امید لگائی اس کے لیے مہربان ہے !

آپ ہمیں معاف کر دیجیے ، ہمیں بخش دیجیے ، اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرمائیے ، جو ہماری زندگیاں باقی ہیں اس میں ہمیں (گناہوں سے) بچا لیجئے ، ہمارے بیماروں کو شفا دیجیے ، ہمارے آزمائش میں مبتلا احباب کو عافیت عطا کیجئے ، ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجئے ، ہماری پریشانیاں دور کر دیجئے ، ہمارے مصائب ہٹا دیجئے ، ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے ، ہماری امید کو ناکام نہ ہونے دیجیے ، ہمارے وسائل رزق آسان کر دیجیے اور (ہماری زندگیوں کا) خاتمہ نیک اعمال پر کر دیجیے ، 

اللّٰہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سے نیک اعمال قبول کرے ، 
تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں جو اقوامِ عالم کو پالنے والا ہے ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور تمام صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے ۔