Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَلْلّٰهُــــمَّ
اِجْعَلْنَا مِنَ الْسَّابِقِیْنَ إِلَیْكَ اَلْمُخْلِصِیْنَ فِیْ نِیَّاتِھِمْ وَ أَعْمَالِھِمْ
وَ لَا تَفْتِنَّا عَنْ طَرِیْقِكَ
وَ لَا تُصَرِّفْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ ھَدَیْتَنَا
اَلْلّٰهـُـــمَّ
کُنْ مَّعَ اِخْوَانِنَا الْمُسْتَضْعَفِیْنَ اَلْمَظْلُوْمِیْنَ فِیْ کُلِّ مَکَانٍ
وَ اکْتُبْ لَھُمُ الْنَّصْرَ وَ الْفَرْجَ وَ الْتَّمْکِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
آمـــــــــين ياربَّ العالَمين
حَفِظَکُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْیَاکُمْ حَیَاةً طَیِّبَةً
اے اللّٰہ!
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جو آپ کی طرف سبقت لے جانے والے ہوں، جو اپنے ارادوں اور اپنے عملوں میں مخلص ہوں،
ہمیں اپنے راستے سے (منحرف ہونے کی) آزمائش میں مبتلا نہ کیجئے،
ہمارے دلوں کو بعد اس کے کہ آپ ہمیں ہدایت دے چکے ہیں (حق سے) نہ ہٹنے دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
اےاقوامِ عالَم کےپروردگار !
آپ ہر جگہ میں، ہمارے ان بھائیوں کے ساتھ ہو جائیے جنہیں کمزور کردیا گیا، (اور) جن پر ظلم کیا گیا ،
آپ ان کے لیے اپنی مدد، (وسائلِ زندگی میں) کشادگی اور (زمین پر) با اختیار ہونا طے کر دیجیے۔
اے تمام جہانوں کے پالنے والے !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size