Dua on Oct 08, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

أَللّٰھُمَّ
لَا ھَادِیَ لِمَنْ أَضْلَلْتَ، وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ مَانِعَ لِمَا أْعْطَییَتَ، وَلاَ بَاسِطَ لِمَا قَبَضْتَ، وَلاَ مُقَدِّمَ لِمَا أَخَّرْتَ، وَلاَ مُؤَخِّرَ لِمَا قَدَّمْتَ۔ 
أَللّٰھُمَّ 
اِجْعَلْ لَّنَا مِنْ کُلِّ خَیْرٍ نَّصِیْبًا، 
وَإلیٰ کُلِّ خَیْرٍ سَبِیْلاً بِرَحْمَتِكَ
یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ۔ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اے اللّٰہ !
اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں جسے آپ (اس کی ڈھٹائی کے سبب) بھٹکنے دیں، 
 اس (نوازش) کو کوئی دینے والا نہیں جسے آپ روک لیں، 
 اس (نعمت) کو کوئی روکنے والا نہیں جسے آپ دے دیں، 
 اس (وسیلہ رزق) کو کوئی پھیلانے والا نہیں جسے آپ روک لیں، 
  (جس کام کو) آپ مؤخر کر دیں، اس کو کوئی پہلے کرنے والا نہیں ،
اور  (جس کام کو) آپ مقدّم کردیں ، اس کو کوئی مؤخر کرنے والا نہیں۔
اے اللّٰہ!
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب ہمارے لیے ہر بھلائی میں حصہ اور ہر بھلائی کی طرف (جانے والا) راستہ مقرر کر دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔