Dua on Aug 08, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهــــم يا من عليه يتوكل المتوكلون،
وإليه يلجــــأ الخائفــون،
وبكرمه وجميل فضله يتعلق الراجون
أســألك اللهــم يا من رفعت إليه الأكف تســأله الحاجات وترجو  منــﮧ أن  يتقبل الدعوات أن يشملنا ويشملكم بعفوه ورحمتــــﮧ
وأن يرحم موتانا وموتاكم ويشفي مرضانا ومرضاكم وان يغفر لنا ولكم ما مضى ويعصمنا فيما بقى..
اللهم انت العالم بسرائرنا فاصلحها، 
وانت العالم بحوائجنا فاقضها، 
وانت العالم بذنوبنا فاغفرها، 
وانت العالم بعيوبنا فاسترها.
اللهم نسألك أن تبعد عنا الفتن ما ظهر منها وما بطن واحفظ البلاد والعباد.

Urdu

ا ے الــلّٰـــــــــــــه !
اے وہ ذات جس پر اعتماد کرنے والے اعتماد کرتے ہیں ،  اسی کی طرف خوف رکھنے والے التجا کرتے ہیں ، 
اسی کے کرم اور عمدہ فضل کے ساتھ امید رکھنے والے تعلق رکھتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
اے وہ ذات جس کی طرف ہتھیلیاں اٹھتی ہیں کہ
آپ سے اپنی حاجتیں مانگتے ہیں اور آپ سے امیدیں رکھتے ہیں کہ آپ (ان کی) دعائیں قبول کریں ،  اس ذات سے میں درخواست کرتا ہوں کہ
 وہ ہمیں اور آپ (احباب) کو اپنی معافی اور اپنی رحمت کے ساتھ جمع کر دے ،
 ہمارے فوت شدگان اور آپ کے فوت شدگان پر رحم کرے ، 
ہمارے اور آپ کے بیماروں کو شفا دے دے ، 
 ہمارے اور آپ کے ان (گناہوں کو) بخش دے جو گذر گئے اور ہماری اس (وقت) میں حفاظت کرے جو آنے والا ہے ۔۔ 
اے اللّٰہ!
آپ ہی ہماری پوشیدہ باتوں کو جاننے والے ہیں پس آپ انہیں سنوار دیجیے ،
آپ ہی ہماری ضروریات کو جاننے والے پس آپ انہیں پورا کر دیجیے ، 
آپ ہی ہمارے گناہوں کو جاننے والے ہیں پس آپ انہیں بخش دیجیے ، 
آپ ہی ہمارے عیوب کو جاننے والے ہیں پس آپ ان کی پردہ پوشی فرما دیجیے ۔ 
اے اللّٰہ!
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہم سے فتنوں (آزمائشوں) کو دور کر دیجیے جو ان میں سے ظاہر ہوں اور جو پوشیدہ ہوں ، 
(ہمارے) شہروں اور (اپنے) بندوں کی حفاظت کیجئے