Dua on Aug 08, 2020

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

(ربي) لدي أخوان ، وأخوة في الاسلام واقرباء وأصدقاء واعزاء واحباب وجيران
منهم ذي رحم .. ومنهم قريب .. ومنهم صاحب ورفيق .. ومنهم جار ومنهم ذي معرفه .. ومنهم زميل عزيز ..ومنهم أحبة في الله .. 

اللهم من كان منهم : مريضاً فاشفه .. ومن كان مبتلاً فعافه .. ومن كان محتاجاً فأقض حاجته .. ومن كان مهموماً  ففرج همه .. ومن كان مديوناً فأقض دينه .. ومن كان يريد الذرية فارزقه الذرية الصالحة .. ومن كان في نفسه حاجة لا يعلمها الا انت فيسرها واختار ما هو خير له ،،
 

Urdu

اے میرے رب ! میرے بھائی ہیں :- دینی بھائی ، رشتہ دار ، دوست ، تعلق والے ، محبت والے ، پڑوسی : 
بعض ان میں سے خونی رشتے دار ، قریبی ، بعض ان میں سے دوست اور ساتھی ، بعض ہمسایہ اور بعض پہچان والے ، بعض ان میں سے ہم فکر دوست اور بعض محض رضائے الٰہی میں محبت کرنے والے ہیں ۔۔۔

اے اللہ ! جو کوئی ان میں سے بیمار ہے اسے شفا دے دیجیے ، جو کسی آزمائش میں مبتلا ہے اسے اس سے عافیت دے دیجیے ، جو کوئی حاجتمند ہے اس کی حاجت پوری فرما دیجیے ، غمزدہ کا غم دور کر دیجیے ، مقروض کا قرضہ اتار دیجیے ، جو کوئی اولاد کا خواہشمند ہو اس نیک اولاد دے دیجیے ،  جسے کوئی ایسی حاجت ہو جسے آپ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا تو اس کے لیے وہ آسان کر دیجیے اور اس کے لیے وہی پسند فرما لیجیے جو اس کے لیے بہتر ہو ۔