Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَلـلّٰـهُـــمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ فِیْ صَلَاتِنَا وَدُعَائِنَا بَرَکَةً تُطَھِّرُ بِھَا قُلُوْبَنَا، وَتَکْشِفُ بِھَا کُرْبَتَنَا، وَتَغْفِرُ بِھَا ذَنْبَنَا، وَتُصْلِحُ بِھَا أَمْرَنَا، وَتُغْنِیْ بِھَا فَقْرَنَا، وَتُذْھِبُ بِھَا شَرًَنَا، وَتَکْشِفُ بِھَا غَمَّنَا، وَتَشْفِیْ بِھَا سَقَمَنَا، وَتَقْضِیْ بِھَا دَیْنَنَا، وَتَجْلُوْ بِھَا حُزْنَنَا، وَتَجْمَعُ بِھَا شَمْلَنَا، وَتُبْیَضُّ بِھَا وُجُوْھَنَا۔
آمِـــــــــين ياربَّ العَالَمِين
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَأَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے اپنی نماز میں اور اپنی دعا میں ایسی برکت کی درخواست کرتے ہیں :
جس کے ذریعہ آپ ہمارے دل پاک کر دیں،
جس کے سبب سے آپ ہماری مصیبت دور کر دیں،
جس کے ذریعہ آپ ہمارے گناہ معاف کر دیں
جس کی وساطت سے آپ ہمارے معاملات درست کر دیں،
جس کے سبب سے آپ ہمارے فقر وفاقہ کو غنی بنا دیں،
جس کے ذریعہ آپ ہمارے شر کو دور کردیں،
جس کے سبب سے آپ ہمارے (درپیش) غم کو ہٹا دیں،
جس کے وسیلہ سے آپ ہماری بیماری کو شفا دے دیں،
جس کے سبب سے آپ ہمارے قرض ادا کر دیں،
جس کے ذریعہ سے آپ ہمارے (ماضی کے) غم کو صاف کردیں،
جس کے وسیلہ سے ہماری اجتماعیت کو دلجمعی دے دیں،
اور جس کے ذریعہ آپ ہمارے چہروں کو روشن کر دیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size