Dua on Jun 08, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰهُمَّ
اِغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَظُلْمَنَا، وَھَزْلَنَا، وَجِدَّنَا، وَعَمَدَنَا، وَکُلَّ ذٰلِكَ عِنْدَنَا
یَا رَبِّ
اُرْزُقْنَا حُبَّكَ وَحُبَّ مْنْ یَّنْفُعُنَا حُبُّهٗ عِنْدَكَ
اَللّٰهُمَّ
اِجْعَلْنَا نُعَظِّمُ شُکْرَكَ وَنَتَّبِعُ نَصِیْحَتَكَ وَنَکْثُرُ ذِکْرَكَ وَنَحْفَظُ وَصِیَّتَكَ
اَللّٰهُمَّ
اِجْعَلْنَا مِنَ الَّذِیْنَ إِذَا أَحْسَنُوَا اِسْتَبَْشَرُوْا وَإِذَا أَسَائُوْ اِسْتَغْفَرُوْا

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

Urdu

اے اللّٰہ!
ہمارے گناہوں کو، ہمارے (اپنے اوپر) ظلم کرنے کو، ہمارے مذاق (میں کوتاہی) کو، ہماری سنجیدگی (میں غلط کاری) کو، ہمارے جان بوجھ کر (نافرمانی) کرنے کو اور وہ تمام (خطیئات) جو ہماری طرف سے ہوں، معاف کر دیجیے۔
اے میرے رب !
ہمیں اپنی محبت اور ان لوگوں کی محبت عطا کر دیجیے، جن کی محبت ہمیں آپ کے پاس فائدہ پہنچائے
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ایسے بنا دیجیے کہ:
ہم آپ (کی نعمتوں پر) آپ کے شکر ادا کرنے کو عظیم سمجھیں
آپ کی نصیحت (قرآن حکیم اور سنت نبویہ کے تمسک) کی اتباع کریں
آپ کا ذکر کثرت سے کریں
اور (تقوی پر قائم رہنے کی) آپ کی وصیت (تاکیدی حکم) کی پابندی کریں
اے اللّٰہ!
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے :
جب وہ اچھا کام کریں تو (آپ کی طرف سے کامیابی کی) خوشخبری پائیں اور جب وہ برائی کا ارتکاب کریں تو آپ سے معافی طلب کریں۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔