Dua on Jun 08, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم يا من بيدك المتسع إذا ضاقت  الأسباب وبيدك الفرج إذا زاد الخناق وبأمرك الرزق إذا قلت الأرزاق ،
نسألك ألا تحرمنا ﻓﻀﻠﻚ ومنّك ورحمتك يا أرحم الراحمين. 
اللهم فرج كروبنا ويسر أمورنا 
وارفع عنا البلاءواكشف عناالوباء والغلاء . 
ﺍﻟﻠﻬﻢ وكلنا أمرنا إليك واستودعناك همنا فبشرنا بما يسرنا إنك على كل شيئ قدير وبالإجابة جدير .
اللهم اشف مرضانا وعافِ مُبتلانا وارحم موتانا وموتى المسلمين أجمعين .
 وصل اللهم وسلم وبارك على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه عددماذكره الذاكرون وعددماغفل عن ذكره الغافلون

Urdu

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! جب اسباب تنگ ہو جائیں تو آپ کے ہاتھ (قدرت) میں وسعت کا راستہ ہے ،
جب سانس گھوٹنے والا (موت کا باعث بننے والا عمل) بڑھ جائے تو آپ ہی کے ہاتھ (قدرت) میں کشادگی ہے  ، 
 جب وسائل رزق کم ہو جائیں تو آپ ہی کے حکم سے رزق (کی دستیابی) ہے
اے مہربانوں میں سے سب سے زیادہ مہربان !
 ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں یہ کہ آپ ہمیں اپنے فضل ، اپنے احسان اور اپنی رحمت سے محروم نہ فرمائیے ، 
اے اللّٰہ!
ہماری مصیبتیں دور کر دیجیے ، 
ہمارے کام آسان کر دیجیے ، 
ہم سے آزمائش کو ہٹا دیجیے ، 
ہم سے وبا اور مہنگائی کو دور کر دیجیے۔ 
اے اللّٰہ!
ہم نے اپنے معاملہ کو آپ کے سپرد کردیا ہے اور ہم نے اپنی پریشانی آپ کو سونپ دی ہے ،
پس آپ ہمیں اس چیز کی خوشخبری دے دیجیے جو ہمیں خوش کر دے ، 
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں اور دعا کی قبولیت (آپ کے) شایان شان ہے۔ 
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ، 
 آزمائش میں مبتلا ہمارے احباب کو عافیت دے دیجیے ، 
ہمارے فوت شدگان اور مسلمان جماعت کے تمام فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے۔ 
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا ، ہمارے محبوب اور ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام پر اتنی تعداد میں رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجیے اور برکت دیجیے جتنا کہ اس (اللّٰہ تعالیٰ) کا ذکر کرنے والے ذکر کریں اور اتنی ہی تعداد میں جتنا کہ اس کے ذکر سے غفلت والے غافل ہوں (یعنی تمام مخلوقات کی تعداد کے مطابق)