Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
أعنا على ما ينجينا مم خوفتنا منه وارزقنا شوق الصالحين إلى ماشوقتهم إليه
اللهم
إنا نسألك من خفي ألطافك،
لطفا تهدي به قلوبنا فتفرح بالحق وتحبه وتألفه وترضاه وتثبت عليه،
ولطفا تصرف به عنا ما يؤذينا أو يضرنا،
ولطفا تدفع به عنا البلاء والفتن.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
ا ے اللّٰہ !
اس پر ہماری مدد فرمائیے جو ہمیں اس (عذاب دنیوی و اخروی) سے نجات دے کہ جس سے آپ نے ہمیں خوف دلایا ہے اور ہمیں ان چیزوں کے لئے اپنے نیک بندوں کا وہ شوق عطا کر دیجیے کہ جن کی طرف آپ نے انہیں شوق دلایا ہے،
اے اللہ !
بیشک ہم آپ سے آپ کی مخفی شفقتوں میں سے درخواست کرتے ہیں :
ایسی شفقت کا جس کے ذریعہ آپ ہمارے دلوں کو ہدایت دیں کہ وہ حق سے خوش ہوجائیں اور جس سے آپ محبت کریں، جس سے آپ الفت کریں، جس سے آپ راضی ہو جائیں اور جس پر آپ ثابت قدم بنادیں،
ایسی شفقت کا کہ جس کے سبب آپ ہم سے اس چیز کو دور کر دیں جو ہمیں اذیت دے یا نقصان دے،
اور ایسی شفقت کا جس کے سبب آپ ہم سے مصیبت اور آزمائشوں کو ہٹا دیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size