Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
يارب
هذا هو الصبح يعلو
وبريق الشمس يبدو
والكون لك يهفو
فلك المحسن يدنو
وبك المذنب يرجو
ولك المكروب يجثو
ولك الملهوف يدعو
فارحم يارباه عبدا لك يدنو
اللهم
إنا نعوذ بك من زوال نعمتك
وتحول عافيتك وجمبع سخطك
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے ہمارے رب !
یہ وہ صبح ہے جو بلند (نمودار) ہوتی ہے
اور سورج کی چمک سے ظاہر ہوتی ہے
اور کائنات (مخلوقات) آپ کے لیے مشتاق ہے
پس آپ (کی رضا) کے لیے نیکی کرنے والا (آپ کے) قریب ہوتا ہے
گناہگار (انسان) آپ سے ( اپنے گناہوں کی معافی کی) امید رکھتا ہے
مصیبت زدہ (انسان) آپ کے سامنے گھٹنے ٹیکتا ہے (عجز وانکساری ظاہر کرتا ہے)
پریشان حال (انسان) آپ سے دعا کرتا ہے
اے اس کے رب ! پس اپنے بندے پر رحم فرمائیے جو آپ کے قریب ہوتا ہے۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ کی (عطا کردہ) نعمت کے خاتمے ، آپ کی عافیت کے (ہم سے) منتقل ہونے اور آپ کی ہر قسم کی ناراضگی سے پناہ چاہتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size