Dua on Mar 08, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

أشدُّ ما تُصاب به اعتياد غياب الطاعة
 في حياتك،
 حين تُكسر شوكة ضميرك
 فلا تُحسُّ بأيِّ وَخزٍ مهما غيَّرتَ وجهتك!
 فاللهم 
رُدّنا إليك، واقشع سُحبَ الغفلةِ عنَّا، 
واهدنا إلى تغيير ما تكره، والثبات على ما تُحبّ يارب "

اللهمَّ
 جنبنا الفتن ماظهر منها ومابطن 
اللهمَّ 
ثبتنا على الصراط المستقيم
 
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

آپ کو سب سے زیادہ جس گراں مصیبت کا سامنا کرنا ہوتا ہے وہ اپنی زندگی میں فرمانبرداری نہ کرنے کو عادت بنا لینا ہے ، 
جب آپ کے ضمیر کی شان ٹوٹ جائے (ضمیر کی آواز دب جانے)  تو پھر کوئی ندامت محسوس نہیں ہوتی خواہ کتنی مرتبہ ہی آپ اپنا نقطہ نظر تبدیل کرتے رہیں!

پس اے اللّٰہ!
ہمیں آپ اپنی طرف لوٹا دیجئے اور ہم سے غفلت کے بادل ہٹا دیجیے ، 
اے پروردگار ! ہمیں آپ اپنے ناپسندیدہ امور کو بدلنے کا راستہ دکھائیے اور اپنے پسندیدہ امور پر ثابت قدمی عطا کیجئے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں (ان) تمام فتنوں سے بچا لیجئے جو ان میں سے ظاہر ہیں اور جو ان میں سے باطن ہیں ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں سیدھے راستے پر ثابت قدم کر دیجیے ، 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب (احباب و متعلقین) کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو عمدہ زندگی کے ساتھ رکھے۔