Dua on Sep 07, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم

َّ ارزقنا القناعة والرضا بما قسمت لنا في الدنيا فلا نغتر إن أصبناها ولا نحزن إن فاتتنا
 اللهمَّ 
اجعلنا أغنى الناس عن خلقك 
فلا يعوزنا منهم شيء
 وأفقر الناس إليك فلا نسأل إلا أنت ،

اللهمَّ 
نعوذ بك من شر الفتن والأمراض 
ومن شر كل شيء أنت آخذ بناصيته .

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!

جو کچھ آپ نے ہمارے لیے اس دنیا میں تقسیم کیا ہے اس میں ہمیں قناعت (مزید طلب کی لالچ سے حفاظت) اور رضامندی عطا کیجیے کہ اگر ہم اسے پالیں تو دھوکہ کا شکار نہ ہوں  اور اگر وہ ہم سے کھو جائے تو غمگین نہ ہوں ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں تمام انسانوں میں سے اپنی مخلوق سے سب سے زیادہ غیر محتاج بنا دیجیے تاکہ ہمیں ان سے ، کسی بھی چیز کی حاجت پیش نہ آئے اور تمام انسانوں میں سے اپنی طرف سب سے زیادہ محتاج (رکھئیے) تاکہ ہم آپ کے علاوہ کسی سے بھی سوال نہ کریں ، 
اے اللّٰہ!
ہم آپ سے پناہ مانگتے ہیں :
 فتنوں اور بیماریوں کے شر سے اور ہر اس (مخلوق) کے شر سے جس کی پیشانی آپ کی گرفت میں ہے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔