Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم أنزل علينا محبتك لنكون
سعداء، وأنزل علينا رضاك
لنكون أتقياء، واكتب لنا القبول
في الأرض وفي السماء
اللهم اجعلنا ممن تواضع فرفعته
وأقبل تائبا فقبلته ..
وتقرب لك فهديته ..
وذل لهيبتك فأحببته
ودعاك صادقا فأجبته
وسألك سؤله فأعطيته
وسترت ذنبه وغفرته
وبرحمتك شملته
اے اللہ !
اپنی محبت ہم پر اتار دیجئے تاکہ ہم سعادتمند ہو جائیں ،
اپنی رضا ہم پر اتار دیجئے تاکہ ہم متقی ہو جائیں اور
ہمارے لیے زمین و آسمان میں اپنی مقبولیت کا حکم فرما دیجیے ۔
اے اللہ ! ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے :
جنہوں نے تواضع اختیار کی تو آپ نے انہیں بلند کردیا ،
توبہ کرتے ہوئے آپ کی طرف متوجہ ہوئے تو آپ نے ان کی توبہ قبول کر لی ،
آپ کے قریب ہوئے تو آپ نے انہیں ہدایت دے دی ،
آپ کی ہیبت کے سبب عاجز ہوئے تو آپ نے انہیں اپنا محبوب بنا لیا ،
آپ سے سچے دل سے دعا کی تو آپ نے قبول فرما لی ،
آپ سے اپنی حاجت کا سوال کیا تو آپ نے انہیں عطا کر دی ، ان کے گناہ چھپا دیے ، انہیں بخش دیا اور اپنی رحمت میں شامل کر لیا ۔