Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَلْْلّٰهُمَّ
صَلِّ عَلیٰ أَسْعَدِ مَخْلُوْقَاتِكَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ
وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَ سَلِّمْ
مِدَادَ کَلِمَاتِكَ کُلَّمَا ذَکَرَكَ الْذَّاکِرُوْنَ وَ غَفَلَ عَنْ ذِکْرِهِ الْغَافِلُوْنَ،
وَ عَدَدَ مَا أَحَاطَ بِهٖ عِلْمُكَ وَ خَطَّ بِهٖ قَلَمُكَ وَ أَحْصَاهٗ کِتَابُكَ.
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنَا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
آپ اپنی مخلوقات میں سے : سب سے زیادہ خوش بخت شخصیت ؛ ہمارے آقا حضرت محمّد ﷺ پر اور
آپ ﷺ کی آل و صَحابہ کِرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، پر اپنے کلمات (لکھنے کی) روشنائی کے بقدر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی عطا کیجیے، جتنی بار بھی ذکر کرنے والے آپ کا ذکر کریں اور غفلت والے اُس کے (آپ کے) ذکر سے غافل ہوں،
اور اُس تعداد کے مطابق ، جس کا آپ کے علم نے احاطہ کیا ہوا ہے ، جسے آپ کے قلم نے تحریر کردیا ہے اور آپ کی کتاب (لوحِ محفوظ) نے اُسے شمار کیا ہوا ہے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!

Light or Wood
Download Full Size
Dark or Black
Download Full Size