Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللّٰھُمَّ
بِحَقِّ لَا إِلٰهَ إلَّا اللّٰهُ وَثِقْلِھَا فِیْ الْمِیْزَانِ
وَبِحَقِّ کُلِّ أَسْمَائِكَ الْحُسْنیٰ وَعَظْمَتِھَا
اَللّٰھُمَّ
یَا مَنْ یَّقُوْلُ لِشَّیْئِ کُنْ فَیَکُوْنُ حَقِّقْ رَجَاءَنَا
وَغَیِّرْ أَحْوَالَنَا وَأَقْدَارَنَا إِلیٰ أَفْضَلِ حَالٍ
اَللّٰھُمَّ
إِنَّ الْطَّمْعَ فِیْ کَرَمِكَ مَحْمُوْدٌ وَحَبْلَ فَضْلِكَ مَحْمُوْدٌ
فَامْنُنْ عَلَیْنَا بِخَیْرٍ مِّنْ عِنْدِكَ
یَا حَنَّانُ یَا وَدُوْدُ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اےاللّٰہ !
کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ اور اس کا جو وزن ترازو میں ہے اس کے وسیلے سے اور اپنے تمام اچھے ناموں اور ان کی عظمت کے وسیلے سے (دعا کرتا ہوں)
اے اللّٰہ !
اے وہ ذات جو کسی چیز کو کہے "ہو جا پس وہ (اسی وقت) ہو جائے"
ہماری امید کو پورا کر دیجیے اور ہمارے حالات اور ہماری قسمتوں کو بہترین حالت کی طرف تبدیل کردیجیے،
اے اللّٰہ !
اے بے حد رحمت والے !
اے محبت کرنے والے !
بیشک آپ کی مہربانی میں (حد درجہ) دلی چاہت باعث تعریف ہے اور بیشک (ہم تک پہنچنے والی) آپ کے فضل کی رسی (وسیلہ) لائق تعریف ہے
پس آپ ہم پر اپنے پاس سے بھلائی کا احسان فرمائیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size