Dua on Jul 07, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

أزال الله عنا وعنكم هموم الدنيا، 
وأنار لنا ولكم دروب السعادة، وأجارنا واياكم من الشر والحسد، 
وأدام علينا وعليكم الصحة والعافية،
اللهم أغفر لنا ولوالدينا ولجميع المسلمين.
اللهم إنا نسألك ان تغفر لنا ما فات.
وتقبل منا ما هو آت، 
اللهم اشف من عجز الاطباء عن علاجه، 
وارحم من دق الحزن بابه .. اللهم عوضنا خيراً عن ما فقدنا وبارك لنا فيما رزقتنا.
ٱلَلھـّﻣ آٌمَيّن يَارٌَبٌّ العَّالِْمينٌ
اللهم صل وسلم وبارك على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليما كثيرا.

Urdu

اللّٰہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سے دنیا کی  پریشانیاں دور کرے ، 
ہمارے اور آپ کے لیے سعادت کے راستے روشن کرے ، 
ہمیں اور آپ کو شر اور حسد سے بچائے ، 
ہم پر اور آپ پر صحت اور عافیت کو ہمیشہ (قائم) رکھے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں ، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کو بخش دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ 
آپ ہمارے لیے اسے بخش دیجیے جو (عمل) ہم سے (ادائیگی سے) رہ گیا ہو اور (اس عمل کو) ہم سے قبول فرمائیے جو (ہم)  مستقبل میں کریں ، 
اے اللّٰہ!
آپ ہر اس شخص کو (اس کی بیماری سے) شفا دے دیجیے جس کے علاج سے معالج عاجز آگئے ہیں اور ہر اس شخص پر رحم فرمائیے جس کے دروازے کو غم نے کٹھکٹھایا ہوا ہے ، 
اے اللّٰہ!
جو کچھ ہم کھو بیٹھے ہیں ،  بدلہ میں ہمیں اس سے بہتر دے دیجیے اور جو آپ نے ہمیں وسائل رزق دیے ہیں ،  اس میں ہمیں برکت دے دیجیے 
اے اللّٰہ!
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجیے ، برکت عطا کیجیے اور بہت زیادہ سلام بھیجیے ۔