Dua on Jun 07, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
ّ قد اهديتني أشخاص ك غيم السعادة
 التي تعانق قلبي دائما 
يارب فاحفظهم لي فهم من اجمل عطاياك
 
احبابي إن كانت الأماكن تخلو منكم
 فإني أراكم بعين قلبي في كل مكان

 اللهم
َّ عطر صبـــــــاح من تصله كلماتي براحة البال ونسمات الاطمئنان وامنحنا مانتمنى 
ويسر لنا أمورنا وعافنا واعْفُ عنَّا يا كريم  .

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!
یقیناً آپ نے مجھے اس سعادت کے بادل کی طرح جس سے میرا دل ہمیشہ ہم کنار رہتا ہے ، (دوستی نچھاور کرنے والی) شخصیات ، ہدیہ کی ہیں ۔

اے میرے پروردگار ! 
پس آپ ان کی میرے لیے حفاظت فرما لیجئے کیونکہ وہ میرے لیے آپ کی نوازشات میں سے سب سے عمدہ عطیہ ہیں ، 

میرے دوستو ! 
اگر (ملاقات) کے مقامات ، آپ سے خالی ہوں (یعنی وہاں موجود نہ ہوں) تو (بھی) بلاشبہ میں آپ کو ہر جگہ اپنے دل کی آنکھ سے دیکھ لیتا ہوں ، 

اے اللّٰہ! 
آپ دل کی راحت اور اطمینان کے سانس کے ساتھ ان لوگوں کی صبح کو خوشبودار کر دیجیے جن تک میرے (یہ دعائیہ) کلمات پہنچیں ، 
آپ ہمیں وہ سب کچھ ہدیہ کے طور پر دے دیجیے جس کی ہم تمنا کرتے ہیں ، 
ہمارے  کام آسان کر دیجیے ، ہمیں عافیت دے دیجیے اور ہمیں معاف کر دیجیے۔
اے مہربان ذات ! (مہربانی کیجئے)
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔