Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
يارب
كما جاء الصباح فمحى الليل
فامح يارب سيئاتنا وكفر عنا ذنوبنا
وطهر قلوبنا وزكي نفوسنا
واشفي مرضانا وعافي مبتلانا
اللهم
اجعل خير أعمارنا آخرها
وخير أيامنا يوم نلقاك.
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے میرے پروردگار !
جس طرح صبح نمودار ہوئی تو رات مِٹ گئی ہے ، پس (اسی طرح)
اے ہمارے رب !
ہماری کوتاہیوں کو مِٹا دیجئے ،
ہمارے گناہوں کو ہم سے دور کر دیجیے ،
ہمارے دلوں کو پاکیزہ کر دیجیے ،
ہمارے نفوس کا تزکیہ فرما دیجیے ،
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
اور آزمائش میں مبتلا ہمارے احباب کو عافیت دے دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہماری (زندگی) کا بہترین حصہ ، ان (عمروں کے) آخری حصہ کو اور دنوں میں سے بہترین دن ، اس دن کو جس دن ہم آپ سے ملیں بنا دیجئے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size