Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم اغفر ذنوبنا،واستر عيوبنا،وطهر قلوبنا،واشرح صدورنا،وهَيِّئ لهذه الأمة أمرًا رشدًا يُعز فيه أهل طاعاتك،ويُهدى أهل معصيتك.
يارب..
أكرمنا بحسن الخلق، وحلاوة اللسان، وسلامة القلب، وارزقنا يا الله طيب المعشر، وقربنا لكل ما يقربنا إليك.
اللهُم حُبك ، اللهُم رضاك ، اللهُم لُطفك ، اللهُم الحاجه كُل الحاجه إليك ، اللهُم هُداك وذكرك وتيسير لا يتبعُه عسر .
اے اللّٰہ!
ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے ، ہمارے عیوب کو چھپا دیجیے ، ہمارے دلوں کو پاک کر دیجیے ، ہمارے سینے (قبول حق کے لئے) کھول دیجئے ،
اس امت کے لیے ہدایت کا وہ معاملہ آسان کر دیجیے جس میں آپ کی فرمانبرداری والے عزت پائیں اور آپ کی نافرمانی والے ہدایت پائیں ۔
اے میرے پروردگار !
ہمیں عمدہ اخلاق ، زبان کی مٹھاس اور دل کی سلامتی کے ساتھ عزت عطا کیجئے ،
اے اللّٰہ ! ہمیں پاکیزہ اجتماعیت دے دیجئے اور ہمیں ان سب (امور) کی قربت دے دیجیے جو ہمیں آپ کے قریب کر دیں ۔
اے اللّٰہ! اپنی محبت (عطا کیجئے) ،
اے اللّٰہ! اپنی رضا (عنایت کیجئے)
اے اللّٰہ! اپنی مہربانی (سے نوازئیے)
اے اللّٰہ! ہماری حاجت (پوری کر دیجیے) تمام حاجتیں آپ ہی کی طرف سے پوری ہوتی ہیں ،
اے اللّٰہ! آپ ہی کی ہدایت ، آپ ہی کا ذکر اور آپ کی طرف سے ایسی آسانی چاہیے جس کے بعد تنگی نہ ہو ۔