Dua on Oct 06, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
صل على سيدنا محمد
صلاة تحسن بها الأخلاق وتيسر بها الأرزاق
وتدفع بها المشاق وتملأ منها الآفاق 
وعلى آله وصحبه صلاة دائمة
من يوم ما خلقت الدنيا إلى يوم التلاق
واسترنا بين يديك ياعزيز ياخلاق 

          آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہُ !
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ایسی رحمت نازل فرمائیے : 
کہ اس کے ساتھ اخلاق اچھے ہو جائیں ، 
اس کے سبب وسائل رزق (کے حصول میں) آسانی ہو جائے ، 
اس کے سبب مشقتیں دور ہو جائیں ، 
اور اس سے آفاق (سارے جہان) بھر جائیں ، 
اور آپ ﷺ پر ، آپ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام پر اس دن سے لے کر جس دن سے دنیا وجود میں آئی ، ملاقات (قیامت) کے دن تک ،  ہمیشہ کی رحمت (نازل فرمائیے)
اے غالب ذات ! اے بہت زیادہ پیدا کرنے والے !
اپنے سامنے (ہمارے گناہوں کی) پردہ پوشی فرمائیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔