Dua on Sep 06, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اعظيم الرجاء .. 
يا واسع العطاء .. 
إغفر لمن لايملك إلا الدعاء 
فإنك فعال لما تشاء ..  
يا من رحمته سبقت غضبه .. إرحم من رأس ماله الرجاء .. 
يا سابغ النعم .. يادافع النقم .. يانور المستوحشين في الظلم .. إغفر لنا ولوالدينا .. ولأحبتنا كل ذنب اقترفناه .. واجعل يومنا هذا وسائر أيامنا مشموله بعفوك وعافيتك ورحمتك ياأرحم الراحمين .

Urdu

 اے (ہماری) سب سے بڑی امید ذات ! ۔۔ 
اے وسیع (کھلا) دینے والی ذات ! ۔۔ 
ہر اس شخص کو معافی دے دیجیے جو دعا کے علاوہ کسی چیز کا مالک نہیں ، پس بلاشبہ آپ جو چاہتے ہیں ،اس کو کر گزرنے والے ہیں  ۔۔ 

اے وہ ذات ! جس کی رحمت اس کے غضب پر حاوی ہے ۔۔ 
اس (اپنے بندے) پر رحم فرمائیے جس کا کل اثاثہ صرف (آپ سے) امید ہے ۔۔ 
 
اے نعمتوں کو مکمل کرنے والے ! ۔۔
 اے سختیوں کو ہٹانے والے !۔۔ 
اے تاریکیوں سے وحشت رکھنے والوں کے لیے روشن ذات! ۔۔ 
ہمارے اور ہمارے والدین اور ہمارے احباب کے وہ تمام گناہ بخش دیجیے ، جن کا ارتکاب ہم نے کیا ہے۔

اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ! 
ہمارے آج کے اس دن کو اور سارے دنوں کو اپنی معافی ، عافیت ، اور رحمت میں شامل فرما لیجیے ۔