Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللّٰھُمَّ
إِنّا نَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ،
بَدِیْعَ الْسَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ، یَا ذَالْجَلَالِ وَالْإِ کْرَامِ،
یَا حَیُّ یَاقَیُّوْمُ، اِرْحَمْنَا بِرَحْمَتِكَ فِیْ الْدَّارَیْنِ
اَللّٰھُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ بِنُوْرِ وَجْھِكَ الَّذِیْ أَشْرَقَتْ لَهٗ الْسَّمٰوٰتُ وَالْأَرْضُ أنْ تَجْعَلَنَا فِیْ حِرْزِكَ وَحِفْظِكَ وَجِِوَاركَ وَتَحْتَ کَنَفِكَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اےاللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ یقیناً آپ ہی کے لیے تعریف ہے، آپ کے علاوہ کوئی حاکم نہیں، آسمانوں اور زمین کے نئی طرح سے (بغیر مادہ کے) بنانے والے !
اے بزرگی اور عزت والے !
اے زندہ اور قائم ذات !
ہم پر اپنی رحمت کے سبب دونوں جہانوں میں رحم فرما دیجیے،
اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے آپ کی ذات کے اُس نور (روشنی) کے وسیلہ سے درخواست کرتے ہیں جس سے آسمان اور زمین روشن ہوئے
کہ آپ ہمیں اپنے بچاؤ میں، اپنی حفاظت میں، اپنی امان میں اور اپنی حمایت میں رکھئیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size