Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَلْلَّهُمَّ
رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ رَبَّنَا وَ رَبَّ كُلِّ شَيْئٍ، أَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْئٌ، وَ أَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُوْنَكَ شَیْئٌ مُنزِلَ التَّوْرَاةِ وَ الْإِنجِيْلِ وَ الْفُرْقَانِ فَالِقَ الحَبِّ وَ النَّویٰ
نَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْئٍ أَنتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهٖ
أَنتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْئٌ وَ أَنتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْئٌ
اِقضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَ أَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ، وَ تَوَفَّنَا وَ أَنْتَ رَاضٍ عَنَّا.
آمين يا ربَّ العالَمين
اے اللّٰہ!
اے ساتوں آسمانوں کے مالک اور بڑے عرش (کائنات پر قبضہ و اختیار) کے مالک !
اے ہمارے پروردگار اور ہر چیز کے پروردگار !
آپ ایسی ظاہر ہستی ہیں کہ آپ کے اوپر کوئی چیز نہیں اور آپ ایسی باطن ذات ہیں کہ آپ کے سوا کوئی نہیں،
اے تورات، انجیل اور فرقان (قرآن) کو نازل کرنے والے !
اے دانے اور گٹھلی کو/ پھاڑ (کر اس سے پودے اگانے) والے !
ہم ہر اس چیز کے شر سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں جس کی پیشانی کو آپ پکڑنے والے ہیں (کہ وہ آپ کی گرفت میں ہے)،
آپ سب سے پہلے ہیں ایسے کہ آپ سے پہلے کوئی چیز نہیں اور آپ سب سے آخر ہیں ایسے کہ آپ کے بعد کچھ نہیں
ہمارا قرضہ ادا کر دیجیے، ہمیں فقر وفاقہ سے غنی کر یجیے، آپ ہمیں دنیا سے اس حالت میں لے جائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!

Light or Wood
Download Full Size
Dark or Black
Download Full Size