Dua on May 06, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اللهم 
بعـلمك الغـيب وقدرتك على الخلق 
 أحـيينا اذا عـلمت الحياة خيرًا لنا
 وتوفـنا اذا عـلمت الوفاة خيرًا لنا 

 اللهم 
اشرح  صدر كل من يمر بضيق،  
 وبشره بفرج قريب
 اللهمّ 
 ارزقنا رفقاء   من خيرة خلقك، 
  وإجعلنا وإياهم  من المصطفين الأخيار 
واجعل ذريتنا  صالحه طيبه 
 اللهم
 وسع لنا في أرزاقنا كلها 
اللهمَّ 
 أغثنا ولا تردنا خاسرين خائبين وأجب دعاءنا .

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
اپنے غیب کے علم اور اپنی مخلوق پر قدرت کے سبب ، 
آپ ہمیں زندہ رکھئیے جب تک کہ آپ زندگی کو ہمارے لیے بہتر جانیں اور ہمیں آپ دنیا سے لے جائیے جب آپ ہمارا دنیا سے لے جانا بہتر جانیں ، 
اے اللّٰہ!
ہر اس شخص کا سینہ کھول دیجئے جو تنگی سے گذر رہا ہے اور اسے جلد کشادگی کی خوشخبری دے دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی مخلوق میں سے بہترین رفقاء دے دیجیے ، 
ہمیں اور انہیں اپنے منتخب بہترین لوگوں میں شامل فرما دیجیے ، 
آپ ہماری اولاد کو نیک پاکیزہ بنا دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے ، ہمارے تمام وسائل رزق میں وسعت دے دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہماری مدد فرمائیے اور ہمیں خسارہ پانے والوں ، نقصان اٹھانے والوں کی طرف نہ لوٹائیے اور ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔