Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
لك عباد ينتظرون فرجاً فبشرهم
وعباد يسألون الشفاء فعافهم
وعباد يرجون رحمتك فارحمهم
وأموات ينتظرون المغفرة فاغفرلهم ،
اللهم
إرزقنا قلوباً تتجلي بخشيتك
ونعماً تدوم بفضلك وأرواحاً تهوي طاعتك ،
اللهم
اصرف عنا شرّ الاسقام واحفظنا بحفظك ،
اللهُم
أحفظّنا و أبعد عنا الوبـاء وقنا شر الداء
و عافِ مرضانا ،
اللهمّ
اغفرلنا ولوالدينا والمسلمين أجمعين .
اے اللّٰہ!
آپ کے کئی بندے (آپ سے مشکلات کی) کشادگی کے منتظر ہیں پس آپ انہیں (اس کی) خوشخبری دے دیجیے ،
کئی بندے (اپنی بیماریوں میں آپ کی طرف سے) شفا کے منتظر ہیں پس آپ انہیں (ان سے) عافیت دے دیجیے ،
کئی بندے ، آپ کی رحمت کے امیدوار ہیں پس آپ ان پر رحم فرما دیجیے ،
اور کئی فوت شدگان آپ کی بخشش کے منتظر ہیں پس آپ انہیں بخش دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ (معرفت پر مبنی) اپنے ڈر سے مزین دل ،
اپنے فضل سے ہمیشہ (ہمارے پاس) رہنے والی نعمتیں ،
اور اپنی فرمانبرداری کی مشتاق روحیں عطا کر دیجیئے
اے اللّٰہ!
آپ ہم سے لاعلاج بیماریوں کو دور فرما دیجیے اور ہمیں اپنی حفاظت میں رکھیے ،
اے اللّٰہ!
ہماری حفاظت کیجئے ،
ہم سے وبائی مرض دور کر دیجیے ،
ہمیں بدترین بیماری سے بچا لیجئے ،
اور ہمارے بیماروں کو عافیت دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں ، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کے بخش دیجیے۔