Dua on Feb 06, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
 إنا قد أطعناك في أحب الأشياء إليك أن تطاع فيه ،
 الإيمان بك ، والإقرار بك ، ولم نعصك في أبغض الأشياء أن تعصى فيه ؛ الكفر والجحد بك ،
 اللهم فاغفر لنا ما بينهما.

            آمـــــــــين يارب العالمين
         حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

  اے اللّٰہ !
بیشک ھم نے ان چیزوں میں آپ کی فرمانبرداری کی ہے جن کی اطاعت آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے (یعنی) آپ پر ایمان (دل سے یقین) لانا اور آپ (پر ایمان) کا اقرار کرنا۔ 
اور ہم نے ان چیزوں میں آپ کی نافرمانی نہیں کی جن سے آپ کو سب سے زیادہ نفرت ہے (یعنی)  آپ کا کفر کرنا (نہ ماننا) اور ڈھٹائی سے انکار کرنا،
اے اللّٰہ!
 جو کچھ ان دونوں (ایمان و کفر) کے درمیان (جو اعمال) ہیں  پس آپ (ان میں کوتاہی کو) بخش دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔