Dua on Dec 05, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَللّٰهُمَّ 
 صَلِّ عَلیٰ أَشْرَفِ الْمَخْلُوْقَاتِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ بَحْرِ أَنْوَارِكَ وَ مَعْدِنِ أَسْرَارِكَ وَ لِسَانِ حُجَّتِكَ وَ خَزَائِنَ مَعْرِفَتِكَ وَ طَرِیْقِ شَرِیْعَتِكَ وَسِرَاجِ جُنْدِكَ، صَلَاةً تَحِلُّ بِھَا عُقْدَتَنَا وَ تُفَرِّجُ بِھَا کُرْبَتَنَا وَ تَقْضِیْ بِھَا حَاجَتَنَا 
اَللّٰهُمَّ 
 اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


Urdu

 اے اللّٰہ! 

 آپ اشرف المخلوقات ، ہمارے آقا ، آپ کے انوار (تجلیات) کے سمندر، آپ کے اسرار کے سرچشمہ، آپ کی دلیل کے ترجمان ، آپ کی رحمت کے خزانے، آپ کی شریعت کی طرف لے جانے والے اور آپ کے (قدسی) لشکر کے چراغ حضرت محمد ﷺ پر اپنی ایسی رحمتیں نازل فرمائیے کہ جن کے سبب آپ ہماری (پریشانیوں) کی گرہ کھول دیں، ان کے ذریعہ ہماری مصیبت دور کردیں اور ان کے سبب ہماری حاجت پوری کردیں۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔