Dua on Nov 05, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
 إنا نعوذ بك  من ضيق الحياة ... وفواجع القدر ،ومن هموم عابره   ومن كل بلاء وسوء وشر ،
اللهم
 إنا نستغفرك جهرا وصمتا ، علانية وسرا ، فرحا وحزناً ، وفي الحركة والسكون ،  
اللهم 
لك الحمد حتى ترضى ، ولك الحمد إذا رضيت ، ولك الحمد بعد الرضا ، 
ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الاخرة حسنة وقنا عذاب النار ،
اللهمّ 
َ بك أصبَحنا وعليك  توكلنا و أنت خـيرُ آلُحافظين  ...

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم دنیا کی تنگی (مشکلات و مصائب) سے ، قضاء الٰہی کے تحت آنے والی دردناک پریشانیوں سے ، وقتی پیش آمدہ پریشانیوں سے ، ہر مصیبت ، برائی اور شر سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں : 
بلند آواز سے اور خاموشی سے ، ظاہری لحاظ سے اور پوشیدہ طور پر ، خوشی  اور غمی کی حالت میں ، حرکت  اور سکون کی حالت میں،  
اے اللّٰہ!
آپ ہی کے لیے تعریف ہے یہاں تک کہ آپ راضی ہوں ، آپ ہی کے لیے تعریف ہو گی جب  آپ راضی ہوں گے اور آپ کی رضا کے بعد بھی آپ ہی کی تعریف ہے ، 
اے ہمارے پروردگار !*
ہمیں دنیا میں بھلائی دیجیے اور آخرت میں بھلائی دیجیے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالجیے ، 
اے اللّٰہ!
آپ ہی کے سبب ہم نے صبح کی (نئی زندگی کا آغاز کیا) ، آپ ہی پر ہم نے بھروسہ کیا اور آپ ہی سب سے بہترین محافظ ہیں ۔۔۔