Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
أَللّٰھُمَّ
یَا فَارِجَ الْھَمِّ وَکَاشِفَ الْغَمِّ مُجِیْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّیْنَ
رَحْمٰنَ الْدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِیْمَھُمَا
أَنْ تَرْحَمَنَا بِرَحْمَةٍ تُغْنِیْنَا بِھَا عَنْ رَّحْمَةٍ مَّنْ سِوَاكَ۔
أَللّٰھُمَّ
اِقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِكَ مَا تَحُوْلُ بِهٖ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَعْصِیَتِكَ وَ مِنْ طَاعَتِكَ مَا تَبْلُغُنَا بِهٖ جَنَّتَكَ وَمِنَ الْیَقِیْنِ تُھَوِّنُ بِهٖ عَلَیْنَا مَصَائِبَ الْدُّنْیَا
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
اے پریشانی کو دور کرنے والے، غم کو ہٹانے والے، لاچاروں کی دعا قبول کرنے والے، دنیا و آخرت میں رحم کرنے والے اور ان دونوں (دنیا اور آخرت) میں مہربان !
یہ کہ آپ ہم پر (اپنی) اس رحمت کے ساتھ رحم فرمائیں کہ آپ ہمیں اس کے سبب، اس مہربانی سے مستغنی کردیں جو آپ کے سوا سے ہو۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے اپنی ہیبت سے (ہمارے حصے کو) تقسیم کر دیجیے جو ہمارے درمیان اور آپ کی نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے،
اپنی فرمانبرداری سے بھی (ہمارا حصہ الگ کر دیجیے) جو ہمیں آپ کی جنت میں پہنچا دے،
اور یقین کی (کیفیت سے بھی ہمیں ہمارا حصہ دے دیجیے) جو ہم پر دنیا کی مصیبتیں آسان کر دے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size