Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
ّ اجبر قلوب الفاقدين وكسر المشتاقين
وتولهم يالله بلطفك وعنايتك وحنانك ،
وارزقنا وارزقهم من اليقين
ماتهون به علينا من مصائب الدنيا
واكتب لنا ولهم لقاء أبدي لاينقطع في جنتك
يا أكرم الأكرمين ،
اللهمّ
لا تجعلنا ممن ينساك في نعمة
ولا يذكرك إلا في شدته
واجعلنا قريبين منك شاكرين لك
في كل الظروف.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
گم کردہ (نقصان اٹھانے والوں) کے دلوں کو اور (اللّٰہ کا) شوق ملاقات رکھنے والوں کی (باطنی) ٹوٹ پھوٹ کو استحکام دے دیجیے ،
اے اللّٰہ! اپنی مہربانی ، اپنی عنایت اور اپنی شفقت سے ان کی نگرانی فرمائیے ،
ہمیں اور انہیں یقین کی وہ دولت عطا کر دیجیے جس کے سبب ہم پر دنیا کی مصیبتیں ہلکی ہو جائیں ،
اور ہمارے لیے اور ان کے لیے ہمیشہ کی (اپنی) ملاقات کا فیصلہ کر دیجیے جو آپ کی جنت میں کبھی منقطع نہ ہو ،
اے مہربانوں کے مہربان !
(ہم پر اپنی مہربانی فرما دیجیے)
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ فرما ئیے
جو نعمت کی (فراوانی میں) آپ کو بھول گئے اور ، اپنی سختی میں مبتلا ہوئے بغیر آپ کو یاد نہیں کرتے ،
ہمیں اپنے سے قریب ترین اور تمام تر حالات میں اپنا شکر کرنے والے بنا دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔
Dark or Black
Download Full SizeLight or Wood
Download Full Size