Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
ّ احيينا بالعمل واشغلنا بالخير الذي ترضاه،
وبارك لنا في أوقاتنا،
اللهم
لانريد فراغا فنذبل، ولا ميلا عن الحق فنضيع، ولا عجبا فنفتن، ولا ضعفا فنميل .
اللهمّ
ارزقنا ثبات الجبال الراسيات وخذ بأيدينا
إلى طريق الحق والهدى وثبتنا عليه وأمتنا عليه.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں عمل (کی قوت) کے ساتھ زندہ (غالب) کر دیجیے ،
ہمیں بھلائی کے (اس عمل کے) ساتھ مصروف رکھئے جس سے آپ راضی ہوتے ہیں ،
اور ہمارے اوقات میں برکت دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہم ایسی فراغت نہیں چاہتے کہ جس کے نتیجے میں ہم غافل ہو جائیں ،
نہ ہی حق سے اعراض چاہتے ہیں کہ ہم ضائع ہو جائیں ،
نہ ہی عجب (خود پسندی کا مرض) کہ ہم آزمائش میں مبتلا ہو جائیں ،
اور نہ ہی ایسی کمزوری چاہتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں ہم (اجتماعی خدمت سے) انحراف کریں ،
اے اللّٰہ!
ہمیں (زمین میں) گڑے ہوئے پہاڑوں کی طرح ثابت قدمی دے دیجیے ،
ہمارے ہاتھوں کو (یعنی ہمیں) حق (سچی فکر) اور ہدایت (صحیح پروگرام) کی طرف تھام لیجیے ،
ہمیں (اس حق اور ہدایت پر) ثابت قدم فرما دیجیے ،
اور اسی پر ہمیں دنیا سے لے جائیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size