Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
نرجو يالله جبرك،
ونرتقبُ فرجك،
لا نعوّل إلّا عليك،
ولا نؤمِّل إلا فيك،
هبنا الرّضا،
وألبِسنا السكينة،
نعوذ بعزتك من بليّةٍ تزلزل يقيننا بك،
أو حزنٍ يُثنينا عن جنابك، وافرغ اللهم على قلوبنا السلوى ما بقينا..
ے اللّٰہ !
ہم آپ سے اپنے حالات کی شکستگی کی درستی کی دعا کرتے ہیں ،
ہم آپ کی طرف سے کشادگی کے منتظر ہیں ،
ہم صرف آپ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں
اور آپ کی ذات سے ہی امید رکھتے ہیں ،
ہمیں اپنی رضا عطا کیجیے
اور اطمینان عطا فرما دیجیے ،
ہم آپ کی عزت کے طفیل پناہ مانگتے ہیں:
اس آزمائش سے ، جو ہمارے یقین کو آپ سے ہلا دے ،
اور ایسے غم سے ، جو آپ کی جناب سے منحرف بنادے ،
اے اللہ ! جب تک ہم باقی رہیں ، ہمارے دلوں میں اطمینان ڈالے رکھئے ۔۔