Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
كل شيءٍ زائل
إلا المودةوالإخاء والمعروف :
سيظل لهم الأثر الكبير على النفوس .
أســأل الله
أن يسعدني ويـســعــدكم سـعـادةً لايخـالـطـها هــمٌ ولا حـــزن .
اللهم
اكرمنا بمكارم الأخلاق وحسن الختام ،
اللهم
بارك لنا في يومنا هذا
وارزقنا خيره وخير ما فيه على الوجه الذي يرضيك يا رب العالمين
و ارفع عنا البلاء و الوباء و سيئ الأسقام.
آميــــــــــــــن يا رب العالمين
دوستی ، بھائی چارے اور حسن معاملہ کے علاوہ ہر چیز فنا ہونے والی ہے :
کہ ان (احباب) کی روحوں پر اس کا بڑا نقش ہمیشہ رہے گا ۔
اللّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں کہ وہ مجھے اور آپ کو ایسی سعادت عطا فرما ئے کہ اس کے ساتھ کسی پریشانی اور غم کی آمیزش نہ ہو۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اخلاقی بلندیوں اور (ہر کام کے) خوبصورت انجام کے ساتھ ہماری عزت افزائی کیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اس دن میں برکت دے دیجیے ،
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہمیں اس (دن) کی بہتری اور جو کچھ بہتری اس میں ہے ، اس طور دے دیجیے جو آپ کو پسند ہو ،
اور ہم سے آزمائش ، وبا اور لاعلاج بیماریوں کو دور فرما دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!