Dua on Oct 04, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic


اَللّٰهُمَّ
فِیْ ھٰذَا الْصَّبَاحِ الْمُبَارَكِ
أَسْبِغْ عَلیٰ أَحِبَّتِیْ مِنْ حُلَلِ الْتَّقْویٰ وَ الْإِیْمَانِ مَا قَسَّمْتَهٗ لِعِبَادِكَ الْصَّالِحِیْنَ
اَللّٰهُمَّ بِعِزَّتِكَ وَ جَلَالِكَ
اَبْعِدْ عَنَّا وَ عَنْھُمْ ضِیْقَ الْصَّدْرِ وَ شَتَاتَ الْأَمْرِ وَ عَذَابَ الْقَبْرِ
اَللّٰهُمَّ
اُنْصُرْ عِبَادَكَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ وَ ارْحَمْ مَوْتَاھُمْ وَ شَافِی مَرْضَاھُمْ وَ عَافِی مُبْتَلَاھُمْ
بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ
صَبَاحُکُمْ عَافِیَةً وَّ رَضاً مِّنْ الْعَزِیْزِ الْرَّحِیْمِ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

Urdu

اے اللّٰہ!
اس با برکت صبح میں (دعا کرتا ہوں کہ)
میرے احباب کو تقویٰ اور ایمان کے لباسوں میں سے مکمل طور پر وہ زیب تن کرادیجیے جو آپ نے اپنے نیک بندوں کے لیے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے،
اے اللُٰہ! اپنے غلبہ اور اپنے جلال کے وسیلہ سے
ہم سے اور ان (احباب) سے سینے کی تنگی، معاملہ کی پراگندگی اور عذاب قبر کو دور کر دیجیے،
اے اللُٰہ!
اپنے کمزور بندوں کی مدد کر دیجیے، ان کے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے، ان کے بیماروں کو شفا دے دیجیے اور ان کے آزمائش میں مبتلا (افراد) کو عافیت دے دیجیے۔
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب (ہم پر رحم فرمائیے!)
غالب اور مہربان ذات کی طرف سے آپ احباب کی صبح ، عافیت اور اس کی رضامندگی والی ہو.

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔