Dua on May 04, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم  
إنا نسألك ان تكشف عنا 
من البلاء والهم والغم والامراض 
  ما نعلم و ما لا نعلم وما انت به أعلم ، 
انك انت الأعز الأكرم . 
 .اللهم 
اغـفـر لنا ذنـبنا ،واخسِيء شيطـاننا ، 
وفـُـك رهـاننا وثـقـّـل ميزاننا
 ولا تجعلنا ممن خفت موازينه 
 واجعـلنا في الفردوس الأعـلى
 
اللهم
 انك تعـلم سرنا وعلانيتنا .. فأقـبل معـذرتنا 
وتعـلم حاجتنا ،فاعـطِـنا سؤالنا 
 وتعـلم ما في نفـوسنا  فاغـفِـر لنا ذنوبنا .
ربنا اتنا من لدنك رحمة وهيئ لنا من امرنا رشدا .

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہم سے وہ (تمام) مصیبت ، پریشانی ، غم اور بیماریاں دور کر دیجیے جنہیں ہم جانتے ہیں اور جنہیں ہم نہیں جانتے اور جنہیں آپ (ہم سے) زیادہ جانتے ہیں ، 
بیشک آپ سب سے غالب اور سب سے زیادہ مہربان ہیں۔
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے ، 
ہمارے شیطانوں کو ہم سے دھتکار دیجیے ( کہ ہم پر وہ اپنا وار کریں) 
ہمارے (دوسروں کے پاس) گروی شدہ معاملات کو آزاد کرا دیجیے ، 
ہمارے اعمال وزن کرنے کے ترازو میں بھاری کر دیجیے ،
ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ فرمائیے کہ جن کے اعمال ، وزن میں ہلکے ہوں ، 
اور ہمیں جنت کے بلند مقام پر پہنچا دیجئے۔ 
اے اللّٰہ!
بیشک آپ ہمارے پوشیدہ (چھپے ہوئے) اور ہمارے علانیہ (ظاہری امور) کو جانتے ہیں ۔۔ پس ہماری معذرت (عذر خواہی) قبول فرما لیجئے ، 
آپ ہماری حاجت کو جانتے ہیں پس ہمیں ،  ہماری درخواست  عطا (پوری) کر دیجیے ، 
جو کچھ ہمارے اندر ہے آپ اسے جانتے ہیں پس آپ ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے ۔ 
اے ہمارے پروردگار !
ہم پر خاص اپنے پاس سے رحمت نازل کیجئے، اور ہمارے کام میں ہمیں رہنمائی مہیا کردیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔