Dua on Mar 04, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اسأل الله عزوجل الدائم بلا أمد
القوي بلا عدد، العزيز بلا سند
الواحد الأحد، الفرد الصمد
الذي لم يلد ولم يولد، ولم يكن له كفوا أحد
أن يبسط علينا وعليكم موائد كرمه
وحلل فضله ولباس عافيته
وأن يشملنا وإياكم بخصائص إحسانه ورحمته
وأن يغفر لنا ولكم ولوالدينا ووالديكم 
وأن يحفظ بلادنا وبلاد المسلمين

         آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

عزت و جلال والے اللّٰہ جو 
 بغیر کسی متعین مدت کے ہمیشہ سے ہے ، 
بغیر کسی شمار کے طاقتور ہے ، 
بغیر کسی سہارے کے غالب ہے ، 
ایک ہے ، یکتا ہے ، تنہا ہے ،
 سب سے بے نیاز  ، سب اس کے نیاز مند ، جس نے کسی کو نہیں جنا اور نہ ہی وہ کسی سے جنا گیا اور اس کا کوئی ہم پلّہ (ہمسر) نہیں ، (اس ذات) سے درخواست کرتا ہوں کہ :
 وہ ہم پر اور آپ پر اپنی مہربانی کا خوان (فیضان) ، اپنے فضل کی پوشاک اور اپنی عافیت کا لباس پھیلا دے (وافر کردے)
ہمیں اور آپ کو اپنے احسان اور اپنی رحمت کی خصوصیات میں شامل کرے ، 
ہمارے لیے ، آپ کے لیے ، ہمارے والدین اور آپ کے والدین کے لیے (گناہوں کو) بخش دے ، 
 ہمارے شہروں اور مسلمان آبادیوں کی حفاظت فرمائے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔