Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
أسأل الله،
أن يصب عليكم من رزقه وخيره مايكفيكم وزيادة،
وأن يهبكم ما تمنيتم،
وأن يسخر لكم ملائكة سمائه وعبيد أرضه،
وأن يذهب همكم، ويفرج كربكم ويقضي دينكم ويشفي مريضكم ويرحم ميتكم
و يفتح لكم من خزائن السماء والأرض
و يرضى عليكم ويرضيكم
ويرزقكم من حيث لا تحتسبون،
ويعطيكم حتى يغنيكم وزيادة وكل عزيز عليكم
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اللّٰہ تعالیٰ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ وہ
آپ (احباب) پر اپنے رزق اور بھلائی سے وہ کچھ برسائے (پہنچائے) جو آپ کو کافی ہو جائے ، اور مزید بھی (دے)
آپ جو چاہیں وہ آپ کو عطا کرے،
آپ کو وہ دے جس کی آپ کو تمنا ہو ،
اپنے آسمانی فرشتے اور زمینی بندے آپ کے کام میں مصروف کر دے ،
آپ کی پریشانی ختم کرے ،
آپ کی مصیبت دور کرے ،
آپ کا قرضہ ادا کرے ،
آپ کے مریض کو شفا دے ،
آپ کے فوت شدہ پر رحم کرے ،
آپ کے لیے آسمان اور زمین کے خزانے کھول دے ،
آپ سے راضی ہو جائے اور آپ کو راضی کر دے ،
آپ کو اس جگہ سے وسائل رزق دے جہاں سے آپ کو گمان نہ ہو ،
آپ کو اور آپ کے ہر عزیز شخص کو اتنا دے کہ جو آپ کو غنی کر دے اور مزید بھی (دے)
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size