Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
آللّهُــــــــــمَّ لَكَ الحَمدُ على حلمِكَ بَعدَ عِلمِكَ،
 ولَكَ الحَمدُ على عفوِكَ بعدَ قٌدرتِكَ.
 ولَكَ َالحَمدُ كما أنعمتَ عَلينا نَعِماً بعدَ نعمٍ ،
 آللّهُـــــــــمَّ لَكَ الحَمدُ بالإسلام ، 
 ولَكَ الحَمدُ بالقُرآنِ ، 
 ولَكَ الحَمدُ بالأهلِ والمالِ ، 
 ولَكَ الحَمدُ بالمُعافاةِ ، 
 ولَكَ الحَمدُ في السّرّاءِ والضّرّاءِ ،
  ولَكَ الحَمدُ في الشِدّةِ والرّخاءِ ، 
 ولَكَ الحَمدُ على كل حالٍ
اے اللہ ! ( ہماری کوتاہیاں ) آپ کے علم میں ہونے کے باوجود ، آپ کے تحمل پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
 ( گناہوں کی سزا پر ) قدرت رکھنے کے باوجود ( بندوں کو )  آپ کے معاف کرنے پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
 جس طرح آپ نے بندوں پر بے بہا نعمتیں کی ہیں، اس پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
اے اللہ !
  دین اسلام کی نعمت عطا کرنے پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
 قرآن کریم کی نعمت کے نزول پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
 اہل و عیال اور مال کی نعمت سے مالا مال کرنے پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
 آفات و بلیات سے حفاظت پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
 راحت اور تنگی کے حالات میں آپ ہی کی تعریف ہے ، 
 ( حالات کی ) سختی اور آسودگی میں آپ ہی کی تعریف ہے
  اور ہر حال میں آپ ہی کی تعریف ہے ۔